2

سب انسپکٹرز کو ترقی دینے کے لیے اجلاس طلب

( علی ساہی )آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے اجلاس 18 اگست کو طلب کرلیا۔

حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد سب انسپکٹرز سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے والی محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ 8 ماہ سے تاخیر کا شکار تھا، تاہم اب اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسپکٹر رینک پر ترقی کے لیے کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی سربراہی میں ہوگا، جبکہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی ڈسپلن اور محکمہ سروسز کے افسران کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں مفادات کا ٹکراؤ ؟ مشعال یوسفزئی کیخلاف سلمان اکرم راجہ گروپ متحرک ہو گیا

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں انسپکٹرز کی 250 خالی آسامیوں پر میرٹ اور مقررہ معیار پر پورا اترنے والے سب انسپکٹرز کو ترقی دی جائے گی۔

ترقی کے لیے 600 سے زائد سب انسپکٹرز کے نام زیر غور آئیں گے، جبکہ ترقی کے لیے صرف اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی جانب سے بھجوائے گئے کاغذات ہی قابل قبول قرار دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون نے تمام ریجنز سے سب انسپکٹرز کے کوائف بھی طلب کرلیے ہیں تاکہ ترقی کے عمل کو مکمل کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں