5

فیصل آباد:وکلا کا پولیس کے رویے کیخلاف کل بھی مکمل ہڑتال کا اعلان

(ملک اشرف)فیصل آباد میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف وکلاء نے  کل  بھی  مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سمیت دیگر عہدیداروں نے ہڑتال کی کال  دی، پنجاب بار کونسل کی جانب سے فیصل آباد میں ہڑتال کا  تیسرا اعلان ہے۔

پنجاب بار کونسل نے 11 اگست  اور 17 اگست کو بھی   فیصل آباد ڈویژن میں مکمل ہڑتال کی کال  دی تھی، پولیس اور وکلاء تنازع، قانونی فورم سے رجوع کے بجائے ہڑتالوں کے اعلان پر سوالات اُٹھنے لگے۔

وکلاء کی ہڑتال کے باعث فیصل آباد کی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ہڑتال کے باعث دور دراز سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

واضح رہے کہ چوہدری امتیاز احمد لونا کے بیٹوں کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ ہراساں  اور اغوا کے الزامات کے معاملہ پر وکلاءنے  آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

 پنجاب بار کونسل  کے مطابق پولیس کے مبینہ غیرقانونی اور غیرمہذب رویے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا،18 اگست کو فیصل آباد کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، مکمل دن ہڑتال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں