5

معروف حکیم شہزاد کا طِب رجسٹریشن کی منسوخی پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

(احتشام خان)معروف حکیم شہزاد کا طِب رجسٹریشن منسوخ کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع، حکیم شہزاد کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کی جائے گی۔ 

جسٹس محمد آصف کل حکیم شہزاد کی درخواست پر سماعت کریں گے، حکیم شہزاد نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی ہے ۔

طِب کونسل نے حکیم شہزاد کی بطور طبیب رجسٹریشن منسوخ کر رکھی ہے ، حکیم شہزاد نے رجسٹریشن منسوخی کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں بھی سونا اور چاندی مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں