
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے سینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمیشن وقار الحسن 31 دسمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوں گے، جبکہ جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن جمیل اختر خان 27 اگست 2026، ڈپٹی سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز رانا محمد یوسف خان 24 ستمبر 2027 اور ڈپٹی سیکریٹری کابینہ سیکریٹریٹ فیروز خان 29 جون 2027 کو ریٹائر ہوں گے، مزید برآں، سیکشن افسر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمود احمد بھٹی کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی فوری طور پر منظور کی گئی ہے۔
دریں اثناء، پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 افسر عمران یعقوب اور گریڈ 19 کے غلام مرتضیٰ کو سندھ حکومت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ گریڈ 20 کے حسن اسد علوی کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد، گریڈ 19 کے عبد الحق عمرانی کی خدمات بلوچستان حکومت، گریڈ 18 کے شہزادہ عمر عباس بابر کی خدمات اسلام آباد پولیس اور گریڈ 18 کے اویس علی خان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
مزید برآں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے او ایس ڈی عمر وقار کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی سیکریٹری مظہر جاوید کا آزاد کشمیر کونسل سیکریٹریٹ سے پاور ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری جاوید شاہ کا وزارت موسمیاتی تبدیلی سے تخفیف غربت ڈویژن اور سیکشن افسر محمد زہیر جعفر کا خزانہ ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر شیر عالم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وزارت خزانہ کے ملٹری فنانس ونگ اور ڈاکٹر وحید احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن اسلام آباد مقرر کیا گیا ہے، دیگر احکامات کے مطابق، عزیر احمد زئی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور ڈی جی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس آفس نصیرالدین سرور کو تبدیل کر کے ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پنجاب ریجن تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں، ڈپٹی سیکریٹری ساجد علی کی صنعت و پیداوار ڈویژن میں تعیناتی میں دو سال، ایوان صدر میں گریڈ 19 کے رمیز اعظم کی تعیناتی میں 16 ستمبر 2027 تک اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے ٹریژرر محمد طارق سعید کی ڈیپوٹیشن میں 3 اگست 2026 سے دو سال کی توسیع کی گئی ہے جبکہ طیبہ علی کو خزانہ ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے اور این ایچ اے میں تعینات انفارمیشن گروپ گریڈ 17 کے عمیر خان کی ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر، تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے الگ الگ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی عارضی فراہمی کا شیڈول جاری






