2

عدالتوں سے التجا ہے عمران خان کو انصاف دے؛اسد قیصر

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنمااور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر ہمیں تشویش ہے، عدالتوں سے التجا ہے کہ عمران خان کو انصاف دے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کاکہناتھا کہ جب نواز شریف جیل میں تھے بیمار ہوئے تو ہماری حکومت نے ہسپتال منتقل کیا،ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت جیل ہے ، انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ عمراں خان کے کیسز میں انصاف دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہم جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کا حق مانگ رہے ہیں ،دہشتگردوں کو بھی جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کی اجازت ہے، عمراں خان ایک ہیرو ہے مگر ہمیں یہ اجازت نہیں مل رہی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف حکیم شہزاد کا طِب رجسٹریشن کی منسوخی پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں