
(راؤ دلشاد )اب صرف لاہور نہیں پنجاب بھر میں بسنت ہوگی ، پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں بست منانے کی اجازت دے دی،بست تہوار کے لیے نامزد مقامات اور قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اگلے سال صوبہ بھر میں بسنت منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ قانون سازی اور حفاظتی ضوابط بھی متعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں پنجاب بھر میں منظم انداز میں بسنت کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے نامزد مقامات اور قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے لیے پتنگوں اور ڈور کی تیاری رواں سال اکتوبر سے شروع کی جائے گی، جبکہ مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے کے لیے انتظامی پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے بھی خصوصی لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے تاکہ بسنت کے دوران شہریوں کو مقررہ نرخوں پر سامان دستیاب ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعظم کو شکست دینے والاامیدوار ن لیگ کے ساتھ مل گیا!
ذرائع کے مطابق بسنت تہوار کے انعقاد کے لیے پنجاب حکومت باقاعدہ قانون سازی کرے گی، جبکہ پتنگ بازی سے متعلق حفاظتی اقدامات اور ضوابط کو بھی قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔
بسنت کے لیے مخصوص مقامات، پتنگ سازی کے طریقہ کار اور دیگر قواعد و ضوابط کا اعلان آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔
حکومتی منصوبے کے مطابق اگلے سال پنجاب بھر میں بسنت کا انعقاد ایک منظم طریقہ کار اور حفاظتی ضوابط کے تحت کیا جائے گا۔






