
(امانت گشکوری) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ اور چیک اپ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی ، جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
کیس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت، ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کیا جائے اور وہاں ان کا مکمل چیک اپ کرایا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی پر سیاست نہ کی جائے اور ان کی صحت سے متعلق ضروری طبی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی سماعت جاری ہے۔






