
(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ناصر بٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نواز شریف کی حکومت کے خلاف ممکنہ سازش قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں ناصر بٹ نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ نواز شریف کی حکومت کے خلاف ایک بار پھر سازش شروع ہونے لگی ہے۔
لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہر بار واپس آجاتے ہیں جبکہ سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، حکومت عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرے گی:طارق فضل چوہدری
ناصر بٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے تناظر میں حکومت کے لیے اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔






