
(طیب سیف)اسلام آباد کے مدینہ ٹاؤن میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ 17 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے میاں بیوی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دونوں جانبر نہ ہوسکے۔
جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی عمریں 50 سے 60 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 17 سالہ لڑکی بھی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گھر کی چھت مٹی اور گارڈرز کی مدد سے تیار کی گئی تھی، جس کے باعث بارش کے نتیجے میں چھت کمزور ہوکر گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم






