
(عرفان ملک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کے معاملے میں ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیو جون 2026 کی ہے ، واقعے کی پولیس نے مکمل انکوائری کی ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کو طلب کرکے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی گئی، گھریلو ملازمہ نے معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہونے کی تصدیق کی تھی، ملازمہ نے اداکارہ میرا کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا بھی بیان بھی ریکارڈ کروایا،ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان کو پولیس ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کا مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزکا مزید کہناتھا کہ اداکارہ میرا نے بھی ملازمہ کے خلاف سامان لے جانے کی درخواست پولیس کو دی تھی،ملازمہ کی جانب سے واپس کی گئی اشیاء کے بعد اداکارہ میرا نے اپنی درخواست بھی واپس لے لی، پولیس انکوائری میں دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے کی تصدیق ہوئی، ملازمہ نے واضح طور پر اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مؤقف اختیار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’باجی بہت پیار کرتی ہیں‘‘: میرا کی ملازمہ کا دوسرے بیان میں یو ٹرن






