1

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر احسان کے گھر آمد فاتحہ خوانی کی

(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  شمالی وزیرستان میں خوارجیوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر احسان کی رہائش گاہ میانوالی آمد ۔

وفاقی وزیرداخلہ  نے  شہید میجر احسان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر احسان کے والد کے بلند حوصلے اور جذبے کو سراہا  اور شہید میجر احسان کے بچوں کو دلاسہ دیا اور شفقت کا اظہار کیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ  شہید میجر احسان کا عزم اور جذبہ ہی قوم کی اصل قوت ہے، شہید میجر احسان سمیت  ہمارے شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

انھوں نے کہا کہ میجر احسان نے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا،شہید میجر احسان ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں