2

بانی کی ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں کا کیس ؛سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

(امانت گشکوری) بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور ملاقاتوں کے کیس  میں سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،سات صفحات پر مشتمل حکمنامہ جسٹس شاہد وحید نے تحریر کیا ہے،عدالت نے دو روز میں بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے،حکومت شفا ہسپتال کی مشاورت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے،ڈاکٹر عظمی اور ڈاکٹر فیصل سلطان میڈیکل بورڈ میں شامل ہونگے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقات کرائی جائے،بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ہفتے میں دو بار ٹیلی فونک گفتگو کرائی جائے،بانی پی ٹی آئی کے ہسپتال کے اخراجات اہل خانہ برداشت کریں گے۔

حکمنامہ میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیدیا،حکمنامے میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام میڈیکل ٹیسٹ، رپورٹس اور علاج کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال بظاہر خراب ہوئی ہے،جیل میں ہونے کے باوجود قیدی کو بہتر سلوک اور ضروری طبی سہولیات کا حق حاصل ہے،میڈیکل بورڈ میں فزیشن، جنرل سرجن،انٹرنل میڈیسن،آئی سپیشلسٹ اور کارڈیالوجسٹ شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا اور ملازمہ کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر  ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا اہم بیان آ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں