2

پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات

(انور عباس)پاکستان میں فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے  الوداعی ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی خدمات کو سراہا،اسحاق ڈار کی فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کو ذمہ داریاں مکمل کرنے پر تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فرانس تعلقات کے مزید فروغ میں فرانسیسی سفیر کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، پاکستان فرانس دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، دوطرفہ اور علاقائی امور پر اعلیٰ سطحی روابط، مذاکرات اور مشاورت جاری رہنی چاہئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فرانس کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں اور رابطوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا ہے،فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کا دورِ سفارت میں حکومت پاکستان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ، فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سوات میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک جاں بحق، متعدد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں