
(اویس کیانی)پاور ڈویژن نے نیشنل انٹیگریٹڈ انرجی پلان 2027 تا 2060 کا اعلیٰ سطحی ڈیزائن سی سی او ای میں پیش کر دیا ،نیشنل انٹیگریٹڈ انرجی پلان کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے منظور کر لیا۔
نیشنل انٹیگریٹڈ انرجی پلان پاکستان میں طویل المدتی اور مربوط توانائی منصوبہ بندی کے لیے اہم پیش رفت ہے، پلان کے ذریعے توانائی کے مختلف شعبوں کی منصوبہ بندی کو ایک جامع فریم ورک کے تحت مربوط کیا جائے گا۔
نیشنل انٹیگریٹڈ انرجی پلان میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا، توانائی، معیشت، مساوات اور ماحولیات نیشنل انٹیگریٹڈ انرجی پلان کے چار بنیادی ستون ہیں۔
منصوبے کا بنیادی مقصد صارفین کو قابلِ اعتماد، سستی اور ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی توانائی فراہم کرنا ہے،اس پلان سے توانائی کے وسائل، بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے مؤثر استعمال میں مدد ملے گی۔
قابلِ تجدید توانائی، مقامی وسائل اور توانائی ذخیرہ کرنے سمیت جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ پر توجہ دی جائے گی،نیشنل انٹیگریٹڈ انرجی پلان پاکستان کے محفوظ، پائیدار اور ماحول دوست توانائی مستقبل کا طویل المدتی روڈ میپ فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات






