
(24نیوز)ٹک ٹاکرشمسو بی بی عرف عائشہ کے قتل کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شمسو بی بی کو قتل سے قبل فون کال کر کے باہر بلانے والا مرکزی ملزم کاشف ٹیکسلا پولیس کی تحویل میں ہیں،جس سے تفتیش جاری ہے ،کوثر اور جاوید کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ٹیکسلا پولیس نے کیس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو بھی تحویل میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا فیصلہ برسات کی حبس زدہ رت میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے؛سعد رفیق






