2

اقوامِ متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھالنا میرے لیے اعزاز ہے، طاہر حسین اندرابی

(انور عباس) وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری تخفیف اسلحہ و بین الاقوامی سلامتی طاہر حسین اندرابی کا ایکس پر پیغام جاری کردیا،پیغام میں ایڈیشنل سیکرٹری تخفیف اسلحہ و بین الاقوامی سلامتی نے اقوام متحدہ کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت کواعزاز قرار دیا،ایڈیشنل سیکرٹری تخفیف اسلحہ و بین الاقوامی سلامتی و ترجمان دفتر خارجہ نے صدارت سنبھالنے کے بعد کی تصویر بھی جاری کر دی۔

طاہر حسین اندرابی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھالنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے،پاکستان کی صدارت میں تمام وفود کے ساتھ مل کر بامعنی اور ٹھوس مشاورت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہوں۔

ان کاکہناتھا کہ میری خواہش ہے کہ 2026 کے تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کے اجلاس کو جلد از جلد اتفاقِ رائے کے ساتھ کامیابی سے اختتام تک پہنچایا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکرشمسو بی بی عرف عائشہ کیس میں اہم پیش رفت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں