
(24 نیوز)میر رضا قتل کیس میں 29 جولائی کی رات کے حوالے سے پرانی ویڈیوز کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میررضا کی لاش ملنے سے قبل رات 3 بجکر 36 منٹ ایک مشکوک موٹرسائیکل کو مسجد کے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا، موٹرسائیکل کو میر رضا کی لاش کے مقام پرسروس روڈ پردیکھا گیا تھا۔
سروس روڈ پر موجود موٹرسائیکل کچھ سیکنڈ کے لیے لاش ملنے کے مقام پررُکی بھی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 بجکر50 سے 4 بجکر 53 منٹ تک مسجد کے نیچے ایک مشکوک شخص کی موجودگی دیکھی جاسکتی ہے۔
تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے ٹہلتا ہوا مشکوک شخص واضح نہیں دیکھا گیا، پراسرار مشکوک شخص رات گئے لاش ملنے کے مقام پر کیوں موجود تھا؟ جواب نہ مل سکا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں 5 بجکر 14 منٹ پر مسجد میں موجود شخص یونیورسٹی روڈ پر پولیس مشابہت رکھتی لائٹ جلتی دیکھ بھی رہا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں لاش ملنے کے مقام سے چند گز کے فاصلے پر پولیس موبائل کی موجودگی دیکھی جاسکتی ہے۔
سی سی ٹی وئی فوٹیج میں 5 بجکر 45 پر یونیورسٹی روڈپر ایک پولیس اہلکار موبائل سے اُتر کر جاتے دکھائی دیا، 5 بج کر 52 منٹ پر پولیس موبائل کو یونیورسٹی روڈ سے گزرتے بھی دیکھا گیا، مبینہ طور پر پولیس موبائل مبینہ ٹاون تھانے کی بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات






