5

سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ پر مبنی ہے پی ٹی آئی نے بہت دیر کردی رانا ثنااللہ

(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے، حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرنے میں بہت دیر کردی، یہی سیدھا اور قانونی راستہ تھا۔ اگر پی ٹی آئی پہلے عدالت چلی جاتی تو یہ ریلیف پہلے بھی مل سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے درست فورم پر اپنا کیس رکھا، جس کا فیصلہ میرٹ کے مطابق آیا ہے، رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج عدالت کے فیصلے کی تعریف کر رہی ہے، اسے چاہیے کہ جب فیصلہ اس کی مرضی کے خلاف آئے تب بھی عدالتوں کا احترام کرے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشنل منتقل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے دام گر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں