
(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی9کوہلوسےنواز لیگ کے میر جنگیزمری کی رکنیت بحال کردی گئی،سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق PB-9 میں چار پولنگ سٹیشنوں پر الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا ،سپریم کورٹ نے جنگیز مری کی درخواست پر ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جنگیز مری کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شکر الحمدُللہ جنگیز مری اس نشست پر تیسری مرتبہ بحال ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے 45 منٹ کی ملاقات، نورین نیازی نے کیا بتایا؟






