
(وقاص عظیم)وزیراعظم پاکستان نے گوگل آفس کا افتتاح کر کے ایک نئے سنگ میل کی بنیاد رکھ دی ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر، ملک میں ڈجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ گوگل کے مقامی دفتر کا قیام وزیر اعظم کے ‘ڈجیٹل نیشن پاکستان’ وژن کا عکاس ہے،حکومت پاکستان صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ڈجیٹل تبدیلی سے نوجوانوں، خواتین اور اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے،ڈیجیٹل مہارتوں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک میں برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی، گوگل اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی لیڈرز کے تعاون سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات






