
(بابر شہزاد تُرک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) BS-17 کی 12 اور سپرنٹنڈنٹ BS-16 کی 22 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے، دونوں عہدے عارضی ہیں تاہم مستقل ہونے کا امکان ہے، تعیناتی پاکستان میں کہیں بھی کی جا سکتی ہے.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) BS-17 کے لیے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے سیکنڈ کلاس یا گریڈ ’’سی‘‘ ایل ایل بی ڈگری اور ڈگری کے بعد قانونی پریکٹس یا قانونی شعبے میں پراسیکیوشن کے دو سالہ تجربے کی شرط عائد کی گئی ہے, عمر کی حد 22 سے 30 سال ہے جبکہ بالائی عمر میں عمومی طور پر مزید 5 سال رعایت دی جائے گی۔
12 نشستوں میں پنجاب کی 6، سندھ رورل کی 2، سندھ اربن کی ایک، خیبر پختونخوا کی 2 اور سابق فاٹا کی ایک نشست شامل ہے۔ پنجاب کی نشستوں میں 5 اوپن میرٹ اور ایک خواتین کوٹہ، سندھ رورل میں ایک اوپن میرٹ اور ایک خواتین، سندھ اربن میں ایک اوپن میرٹ، خیبر پختونخوا میں ایک اوپن میرٹ اور ایک اقلیت/نان مسلم کوٹہ جبکہ سابق فاٹا میں ایک خواتین کوٹہ شامل ہے.
سپرنٹنڈنٹ BS-16 کی 22 آسامیوں کے لیے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے سیکنڈ کلاس یا گریڈ ’’سی‘‘ ماسٹرز ڈگری (16 سالہ تعلیم) درکار ہے، یا سیکنڈ کلاس/گریڈ ’’سی‘‘ بیچلرز ڈگری (14 سالہ تعلیم) کے ساتھ اکاؤنٹس یا ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں ڈگری کے بعد دو سالہ تجربہ ضروری ہے,عمر کی حد 20 سے 28 سال جبکہ بالائی عمر میں 5 سال عمومی رعایت ہے۔
کوٹے کے مطابق میرٹ 2، پنجاب 11، سندھ رورل 2، سندھ اربن 2، خیبر پختونخوا 3، بلوچستان ایک اور سابق فاٹا ایک نشست ہے, پنجاب کی 11 نشستوں میں 9 اوپن میرٹ، ایک خواتین اور ایک اقلیت/نان مسلم کوٹہ، خیبر پختونخوا کی 3 نشستوں میں 2 اوپن میرٹ اور ایک خواتین کوٹہ جبکہ بلوچستان اور سابق فاٹا کی ایک ایک نشست اوپن میرٹ پر ہے, ایف پی ایس سی کے مطابق دونوں آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں فرانسیسی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات






