
( محمد اویس )اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رفتار کم رکھیں اور آگے چلنے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں،اس کے علاوہ بارش میں فوگ لائٹس کا استعمال بھی ضرور کریں ۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزیدکہاگیاہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،اس لئے گاڑی و موٹرسائیکل کی رفتار آہستہ رکھیں اور آگے والی گاڑیوں سے فاصلہ رکھیں، ہمیشہ اپنی لین میں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا پر عائد 50 فیصد ٹیرف کا اطلاق 3 روز کیلئے مؤخر
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق دوران ڈرائیونگ سائیڈ شیشوں، انڈیکیٹرز اور سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں،موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں چلیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت و آگاہی کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔






