4

پاور سیکٹر کے گردشی قرضے؛وزارت توانائی نےرپورٹ جاری کردی

(اشرف خان)پاور سیکٹر کے گردشی قرضے جون 2026 تک 1675 ارب روپے پر پہنچ گئے۔

وزارت توانائی نے گردشی قرضوں کی رپورٹ جاری کردی جس میں کہاگیاہے کہ کے الیکٹرک کی 194 ارب روپے کی عدم ادائیگی سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی بڑی وجہ بنی ،جون 26 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں ماہانہ 4 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ 10 فیصد کمی ہوگئی,مالی سال 2026 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 61 ارب روپے بڑھ گیا.

رپورٹ کے مطابق اپریل 26 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے 1853 ارب جبکہ جون 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے 1614 ارب روپے تھے،مالی سال 2026 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 61 ارب روپے بڑھ گیاجبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 780 ارب روپے کمی ہوئی تھی۔
ڈسکوز کی ناقص کارکردگی سے سرکلر ڈیٹ میں 326 ارب روپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ سال یہ اثر 397 ارب روپے تھا۔
کے الیکٹرک کی 194 ارب روپے کی عدم ادائیگی سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی بڑی وجہ بنی،گزشتہ سال کے الیکٹرک کی عدم ادائیگی صرف 4 ارب روپے تھی،پاور سیکٹر میں انڈر ریکوریز نمایاں کم ہو کر 64 ارب روپے رہ گئیں،گزشتہ سال انڈر ریکوریز 132 ارب روپے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل چالان جمع نہ کروانے والوں کیلئے اہم سرکاری سروسز بند کرنے کی تجویز
رپورٹ کے مطابق آئی پی پیز کو اسٹاک ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہواہے، مالی سال 2026 میں 302 ارب روپے ادا کیے گئے،سرکلر ڈیٹ فنانسنگ کے لیے 694 ارب روپے کی نئی لائن متعارف کرائی گئی،پاور ہولڈنگ لمیٹڈ میں موجود 660 ارب روپے بینک فنانسنگ میں منتقل کئے گئے،سرکلر ڈیٹ فنانسنگ سہولت میں سے جون 2026 تک 129 ارب روپے کی ادائیگی کردی گئی،پی ایچ ایل میں پارک رقم کو کم شرح سود پر ری فنانس کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں