
(24نیوز)حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی بلا تعطل جاری ہے،24 گھنٹے سے کم عرصے میں درخواستوں کی تعداد 50 ہزار سے متجاوزکر گئی۔
ملک بھر کی چاروں اکائیوں، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے آن لائن ادائیگیاں کامیابی سے جاری ہے،نیشنل آئی ٹی بورڈ کی پاک حج ایپ اور حج پورٹل پر ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کروائے گئے ہیں۔
ون لنک PSID، بینک کارڈ اور مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت موجود ہے،مجموعی طور پر 24 گھنٹے کے اندر 31 ارب روپے کی ادائیگیاں مکمل کی گئی،شارٹ حج سکیم میں 22 ہزار، لانگ حج میں 28 عازمینِ حج کی ادائیگیاں مکمل ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا






