
(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھ دیا جس کے ساتھ سپریم کورٹ کے حالیہ حکم کی مصدقہ نقل بھی منسلک کر دی گئی۔
وکیل خالد یوسف چودھری نے اڈیالہ جیل حکام کو خط میں لکھا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے تمام قانونی تقاضے پورے کر دیے گئے ہیں، حکومت دو روز کے اندر ان کو ہسپتال منتقل کرنے کی پابند ہے۔
انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد اور عدالتی فیصلے کی روح کے مطابق عمل یقینی بنایا جائے، عدالتی حکم کی مصدقہ نقل اڈیالہ جیل کے سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیلئے عدالتی حکم جیل حکام کو باضابطہ طور پر بھیج دیا گیا۔
عمران خان کے وکیل نے مزید لکھا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری






