
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسیتیون بن اسماعیل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی موجود تھے۔
ملائیشیا کے وزیر داخلہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسیتیون بن اسماعیل کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا
ملائیشیا کے وزیر داخلہ کے دورۂ پاکستان کے دوران دوطرفہ تعلقات… pic.twitter.com/WFL8zX2M2t
— Umer Inam (@UmerInamPk) August 20, 2026
ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات اور مختلف شعبوں میں روابط مضبوط بنانے پر بھی بات چیت متوقع ہے، دو روزہ دورے کے اختتام پر ملائیشیا کے وزیر داخلہ پاکستان سے روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان :فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5دہشتگردوں جہنم واصل ،متعدد زخمی






