6

بڑی خبر۔۔۔! شہباز شریف نے اپوزیشن کو دعوت دیدی

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کے لئے دعوت دیتا ہوں، حکومت اپوزیشن سے با مقصد بات چیت کیلئے تیار ہے، ہم نے ہمیشہ مکالمے کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے، وزیر پٹرولیم کی کاوشوں سے پٹرول کی قیمت میں 32 روپے کمی کی گئی، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، عالمی صورتحال کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوئے، مشکل معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے کئی ممالک میں ری فنائنری اور کیمیکل پلانٹس بند ہیں، پاکستان توانائی درآمد کرنے والا ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی میں بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کی سکیورٹی ہٹا دی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل تاجر برادری کی مشاورت سے کاروبار کیلئے ایپ لانچ کی گئی، گوگل کا وفد پاکستان آیا ہوا ہے، اس سے بھی ملاقات ہوئی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی منظوری دیدی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے دفاعی افواج ایکٹ 2026ء (Defence Forces Act 2026) کے مسودے کی منظوری دے دی۔ یہ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کی گئی ترامیم کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے  اور اسکا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کے حوالے سے متعلقہ انتظامی امور کا تعین کرنا ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد دفاعی افواج ایکٹ 2026ء کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء ( National Command Authority Act 2010) میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ جو 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک ضروری عمل تھا۔

نیشنل کمانڈ ایکٹ 2010ء میں ترمیم شدہ مسودہ بھی منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں