
(اویس کیانی )وفاقی کابینہ نے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی۔
پٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15.51 فیصداضافہ منظور کرلیا گیاجس سے صارفین پر پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر2روپے68پیسے کااضافی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر2روپے68پیسے اضافی بوجھ پڑے گا،پیٹرول کےفی لیٹر پر ڈیلر مارجن ایک روپے 34 پیسے بڑھ جائے گا،ڈیزل کے فی لیٹر پربھی ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو فوری شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے؛سلمان اکرم راجہ
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے ای سی سی کے 14 اگست کے فیصلے کی منظوری لی گئی،پیٹرول اورڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرمارجن بڑھ کر19روپے96 پیسے ہوجائے گا،پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرمارجن الگ الگ 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر بنےگا،اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر الگ الگ8 روپے 64 پیسےفی لیٹر ڈیلرمارجن عائد ہے۔






