5

آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیئے

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچ ریٹنگ کے فیصلے پر اپیل دائر کی تھی جس پر آئی سی سی اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ کی منسوخی کا فیصلہ سنایا۔

آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو ہونے والے ون ڈے میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تھا اور پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا تاہم اپیل پینل نے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا۔

آئی سی سی پینل کے مطابق پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ سپن نظر نہیں آیا لہذاٰقذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ کا اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کے حتمی امیدوار سامنے آ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں