
(24نیوز) پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال لے جانے کے لئے ڈیڈ لائن سامنے آ گئی لیکن یہ کسی کو پتہ نہیں کہ ڈیڈ لائن کے خاتمے تک انہیں ہسپتال لے جایا جا رہا ہے یا نہیں۔
وفاقی وزیر قانون کے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال داخل کروانے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم میں آج رات 12 بجے تک کا وقت دیا ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال میں ایڈمٹ کروانے کی ڈیڈ لائن آج رات بارہ بجے ختم ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کے حتمی امیدوار سامنے آ گئے
بانی کو ہسپتال ایڈمٹ کرنے کے معاملہ پر سوالات کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا کہ ڈیڈ لائن تو معلوم ہے لیکن یہ نہیں معلوم کہ اس معاملہ میں انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ اج رات 12 بجے تک ہسپتال منتقلی کا وقت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ وہی لوگ اس معاملہ کو دیکھ رہے ہیں، جو بھی کرنا ہے ۔ ابھی وقت ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے کم عمر بچی کی شادی بروقت کارروائی کر کے رکوا دی






