4

 ڈیفنس بل میں کچھ بھی ایسا نہیں جس سے کسی کو کوئی خطرہ ہہو خواجہ آصف

(24نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف علی نے بتایا ہے کہ ڈیفنس بل میں کچھ بھی ایسا نہیں جس سے کسی کو کوئی خطرہ ہہو۔ اس بل میں سب چیزیں نارمل ہیں۔

 وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے سینئیر لیڈر خواجہ آصف نے یہ باتیں ایک صحافی کے سوالات کے جواب میں کہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ بل میں تمام نارمل چیزیں تھیں۔ اس بل میں کوئی نئی بات نہیں تھی۔ بل میں ایسا کچھ نہیں کہ کسی کو خطرہ ہو۔ 

خواجہ آصف نے تاسف کا اظہار کیا کہ اس بل کی منظوری کے موقع پر  اپوزیشن نے واک آوٹ کیا۔ خواجہ آصف نے صحافی کےسوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن کا کام احتجاج کرنا ہے۔ تمام لوگوں کو مسودہ دیا گیا تھا۔  اپوزیشن کا کام ہے اعتراض کرنا، اعتراض کرنا ان کا حق ہے۔

صحافی نے پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال منتقل کرنے کے متعلق صحافی کے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پرھیئے:   ڈیفنس فورسز ایکٹ  کے معاملہ پر بیرسٹر گوہر کا مطالبہ سامنے آگیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں