4

بانی پی ٹی آئی کو الشفا ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں

(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج بدھ کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے لگ بھگ خاص سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔

میڈیارپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی بھاری تعداد کو تعینات کیا جا رہا ہے اور جیل کے اندر پی ٹی آئی کے بانی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے ضروری تیاری کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو آج رات کچھ دیر بعد ہسپتال سے گاڑی میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی کی  صحت کے پیش نظر ان کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے لئے آج رات بارہ بجے تک کا وقت دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے بانی کو ہسپتال ایڈمٹ کرنے کی ذمہ داری اسلام آباد انتظامیہ کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں کیلئے حتمی امیدوار سامنے آ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں