4

عمران خان کی ہسپتال منتقلی، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ اڈیالہ جیل کے اندر روانہ 

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی الشفاہسپتال منتقلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئیں۔

علیمہ خان بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئیں،علیمہ خان کو پولیس نے داخلی دروازے پر روک دیا،بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان بھی علیمہ خان کے ہمراہ ہیں۔

ادھرہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے خصوصی اقدامات کر لئے گئے ،بانی پی ٹی آئی کا ایمرجنسی میں چیک اپ کیا جائے گا، چھ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی،چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کرنے سےمتعلق فیصلہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کرنے کی صورت میں بھی خصوصی اقدامات مکمل کرلئے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کو آج رات ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل  کرلی گئیں،آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ شفا انٹرنیشنل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، شفاانٹرنیشنل ہسپتال کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

شفاانٹرنیشنل ہسپتال کے قریب روڈ کنارے پارک گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے ہٹا دیا گیا، اسلام آباد پولیس نے شفا ہسپتال آنے اور جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیئے،ہسپتال کی جانب جانےو الے راستوں پر بیریئر رکھ دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی قرضوں پر 5 برس کے دوران 32 ہزار ارب روپے سود ادا کیا گیا، وزارت خزانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں