6

حامی ہسپتال نہ آئیںبانی کی صحتیابی کیلئے دعا کریں شیخ وقاص اکرم

(24نیوز)  پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی کی صحت اور علاج ہماری اولین ترجیح ہے۔ کارکن اور عوام اسپتال سے دُوری اختیار کریں۔

شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو آج اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔ ہم بانی کے چاہنے والوں کے جذبات اور اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کی بے تابی سے بخوبی آگاہ ہیں۔ 

شیخ وقاص اکرم نے اپنے تمام حامیوں سے  اپیل کی  کہ ہسپتال کے باہر جمع ہونے سے گریز کریں تاکہ عمران خان  کے علاج اور طبی سہولیات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ عمران خان کی جلد  صحت یابی کے لیے دعا کریں اور ہسپتال کے ماحول کو پُرسکون رکھنے میں تعاون کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:    آبنائے ہرمز میں روزانہ ایک کروڑ بیرل تیل خفیہ کوریڈور سے ٹرانسپورٹ ہونے کا انکشاف 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں