5

راتوں رات ہسپتال منتقلی پھر  جیل واپسی!  بانی PTI  سے متعلق بڑی خبر آگئی

( 24 نیوز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے،انہیں ہسپتال سے اڈیالا جیل انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نصف شب کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ۔

 چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کوہسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی حصار میں الشفاہسپتال منتقل کردیا گیا

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظر ثانی درخواست بعض اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری  نے بانی پی ٹی آئی کو بیرونِ ملک بھیجنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں