
(علی ساہی)وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کے’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ ویژن کے تحت آئی جی پنجاب عبدالکریم نےمنشیات کے بڑے ڈیلرزاورا سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے رواں سال 33 ہزار 940 منشیات فروش گرفتاراور 33 ہزار 542 مقدمات درج کئے،منشیات فروشوں سے 17 ہزار 577 کلو گرام چرس اور 1538 کلو گرام ہیروئن برآمدہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں منشیات فروشوں سے 1752 کلوگرام چرس، 103 کلوگرام ہیروئن، 513 کلوگرام آئس، 46 کلوگرام افیون، 20580 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:باقاعدہ انکوائری کے بغیر ملازم کو بڑی سزا نہیں دی جاسکتی؛لاہور ہائیکورٹ
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں، تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں، منشیات کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔






