4

بدھ کو عام تعطیل کا اعلان

(ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ  نےعید میلاد النبیﷺکی چھٹی کی تاریخ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

​چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا،لاہور ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق  ،پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیؐ کی چھٹی 26 اگست کو ہوگی۔
​قبل ازیں عید میلاد النبیؐ کی چھٹی 25 اگست بروز منگل کو مقرر کی گئی تھی۔
​ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اگست کے بجائے 26 اگست بدھ کو عام چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیچر کے تھپڑ مارنے پر 6 سالہ طالبعلم چل بسا! دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں