
( عیسیٰ ترین )پی ڈی ایم اے بلوچستان نے کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، کنگری، رکھنی، کوہلو اور ملحقہ علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور حد نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے،تیز ہواؤں سے کمزور تعمیرات، درختوں، سائن بورڈز اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم ایز کو حساس علاقوں، شاہراہوں، نشیبی مقامات اور نالوں کی نگرانی کی ہدایت کردی گئی ہے،متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو، مشینری اور دیگر وسائل تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جوکچھ ہوابہت بڑی بدقسمتی ہے ، اس کی توقع نہیں تھی؛بیرسٹرگوہر
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے متعلقہ حکام اور شہریوں کو محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت کرتےہوئے کہاہے کہ شہری بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہری بجلی کے کھمبوں، درختوں، بل بورڈز اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں، بارش کے دوران نشیبی علاقوں، نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں جانے سے گریز کیا جائے۔






