
(اویس کیانی )حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 26 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے بھی عید میلاد النبیﷺکی چھٹی کی تاریخ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا،لاہور ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ،پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں عید میلاد النبیؐ کی چھٹی 26 اگست کو ہوگی،قبل ازیں عید میلاد النبیؐ کی چھٹی 25 اگست بروز منگل کو مقرر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے کھلنے میں2 روز باقی؛ سٹیشنری کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ
ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اگست کے بجائے 26 اگست بدھ کو عام چھٹی ہوگی۔






