5

صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی کی دوبارہ تعیناتی کی مدت بھی ختم

( وقاص عظیم )صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی کی دوبارہ تعیناتی کی مدت بھی ختم ہوگئی۔
 نیشنل بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے کہ بطور صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی کی مدت آج 21 اگست کو ختم ہوگئی، وفاقی حکومت نے تاحال نئے صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کا اعلان نہیں کیا۔ 
نیشنل بینک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا جس میں کہاہے کہ بطور صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی کی مدت آج 21 اگست کو ختم ہوگئی،وفاقی حکومت نےتاحال نئے صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کا اعلان نہیں کیا،وفاقی حکومت نےرحمت علی حسنی کو دوبارہ صدر نیشنل بنک تعینات کیا تھا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی کا دو ہفتوں کے لیے دوبارہ تقرر کیا گیا تھا،ان کی دوبارہ 2 ہفتوں کے لیے تعیناتی کا اطلاق 7 اگست سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کتنی اشیاءمہنگی کتنی سستی ہوئیں؟مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
وفاقی وزارت خزانہ نے صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کے لیے آسامی مشتہر کی تھی،صدر نیشنل بینک کی تقرری کے لیے اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے انٹرویوز ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں