
(احمد منصور)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور کے اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔
اِسی طرح آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ دھماکا خیز مواد سے بھرے ڈرم اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا، برآمد کیے گئے اسلحے اور دھماکا خیز مواد کو مزید تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
مزید برآں سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ دہشتگردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔






