5

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا

(ویب ڈیسک) پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس نئے اضافے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز کا مارجن بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے،اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر ڈیلرز کا مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلرز مارجن میں اس اضافے کا فیصلہ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے طویل مدتی مطالبات اور آپریشنل اخراجات میں اضافے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے،نفاذ کے بعد رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام ایندھن کے اسٹیشنز پر نئی قیمتوں اور مارجن کی شرح کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں