
(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے 26 اگست 12 ربیع الاول 1448 ہجری جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے 26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری، دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار اداروں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بھی 26 اگست کی عام تعطیل میں شامل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش






