4

  لاہور  میں فیصل چوک پر جماعت اسلامی کا دھرناکارکن آج بھی بڑی تعداد میں موجود

(24نیوز)  لاہور  میں فیصل چوک مال روڈ پر جماعت اسلامی کے دھرنے میں جماعت کے کارکن آج بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ جماعت اسلامی یہ دھرنا  پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ، بجلی  کی قیمت اور مہنگائی کے خلاف  کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے دھرنا میں شریک کارکنوں نے حکومت سے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور بجلی کی قیمت بھی کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایک سیاسی جماعت کا مزاج دنگا فساد اور ایک کا سسٹم کے نام پر کرپشن ہے، چیف منسٹر مریم  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں