4

27 ستمبر لانگ مارچ سے متعلق سہیل آفریدی کا اہم بیان

(بابر شہزاد ترک  ) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ   سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ 27  ستمبر کو لانگ مارچ  کا فیصلہ برقرار ہے اور تمام پارلیمانی قیادت اس پر متفق ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمد سہیل خان آفریدی, اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراه پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین محمود خان اچکزئی سے ملنے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر پہنچ گئے جہاں انہوں نے گزشتہ روز عمران خان کے ہسپتال منتقلی اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی۔ 
اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس, تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا, ممبر قومی اسمبلی شاھد خٹک, تحریک تحفظ آئين پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین یوسفزئی اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ 
وزیراعلیٰ  سہیل خان آفریدی  نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  27 ستمبر کو لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے اور تمام پارلیمانی قیادت اس پر متفق ہے۔

سہیل آفرید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلوں کو نہ ماننے اور ہٹ دھرمی کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے بھی جا رہے ہیں، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں