4

لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج محمد محسن کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد  کردیں

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد محسن کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد  کردیں، سیشن جج  محمد محسن کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ کا جج تعینات کردیا گیا ۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  محمد محسن کی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، محمد محسن کو ڈھائی سال یا آئندہ احکامات تک انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ کا جج مقرر کیا گیا ۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد محسن کو 24 اگست یا اس سے قبل نئی ذمہ داری کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محمد محسن کی بطور انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ جج تعیناتی پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں کی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ کے جج کی تعیناتی ڈھائی سال کے لیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی ہدایات پر پاسپورٹ سروسز کے اوقات کار میں توسیع 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں