
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نےخیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشتگردوں کو ہلاک کیا،یہ آپریشن ہماری سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
صدرِ مملکت نےسیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 49 دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین کرتے ہوئےکہا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
صدر زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی،وہ دن دور نہیں جب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی سے مکمل نجات حاصل کرکے امن،قومی ترقی اور خوشحالی حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : 27 ستمبر لانگ مارچ سے متعلق سہیل آفریدی کا اہم بیان






