
(احمد منصور) ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصر الدین بن اسماعیل نےآرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملائیشین سفیر اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود تھا،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں جانب سے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔
آئی ایس پہی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملائیشیا کے ساتھ سٹریٹجک روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ ، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا






