5

ورلڈ کپ فائنل کے بعد  تشدد میں ملوث ارجنٹائن کے کھلاڑیوں پر  فیفا نے معمولی پابندیاں عائد کردیں

(ویب ڈیسک)  ورلڈ کپ فائنل کے بعد  تشدد میں ملوث ارجنٹائن کے کھلاڑیوں پر  فیفا نے معمولی نوعیت کی پابندیاں عائد کردیں۔
فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعات پر ارجنٹائن کے خلاف کارروائی کرنے مین کئی ہفتے لگا دیئے۔ اب جو پابندیاں سامنے آئی ہین وہ معمولی نوعیت کی ہیں۔ ارجنٹینا کے تشدد مین پیش پیش مڈفیلڈر لیانڈرو پیریڈیز پر فیفا نے  10 میچ نہ کھیلنے کی پابندی عائد کی ہے۔  فیفا ڈسپلنری کمیٹی نے پیریڈیز پر 90 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ناہوئل مولینا کو 7 میچوں  کے لیے معطل کر کے اس پر   90 ہزار ڈالر جرمانہ کیا ہے۔

سپین اور ارجنٹائن کے19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے اختتام  مین ارجنٹینا کو بری شکست ہوئی تھی۔ اس میچ کے ختم ہونے کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے  سپین کے بعض کھلاڑیوں پر حملے کئے اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، بعض آفیشل بھی اس تشدد کی زد میں آئے تھے۔ 

اس واقعہ کی ویڈیو کلپس فوراً ہی دنیا بھر میں وائرل ہو گئیں۔ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے اس کھلے تشدد کی دنیا بھر نے مذمت کی لیکن فیفا نے اس تشدد کی تحقیقات کرنے میں چار ہفتے لگا دیئے۔  

فیفا کی ڈسپلنتری کمیٹی نے  تھیاگو الماڈا اور پابلو مارٹن پائز گاویرا پر ایک ایک میچ کی پابندی لگائی اور تیس تیس ہزار ڈالر جرمانہ کیے جبکہ ارجنٹائن کے ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا کو 3 میچز کے لیے معطل کیا ہے اور  30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

فیفا نے ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر 3 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

فیفا نے اب ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن  کو کھیلوں کے ایونٹ کو سپورٹس کے منافی مظاہرے کے لیے استعمال کرنے، ٹیم کی بدسلوکی، شائقین کی جانب سے امتیازی نعروں اور اشاروں سمیت سکیورٹی سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ارجنٹائن کو آئندہ دو ہوم میچز 50 فیصد تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ کھیلنے کا حکم بھی دیا گیا ہے تاہم ان میں سے ایک میچ کی پابندی معطل کردی گئی ہے۔

فیفا نے جرمانے میں سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم امتیازی سلوک کے خلاف اقدامات کے لیے مختص کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ ایک لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا بھی معطل رکھی ہے۔

یہ کارروائی ورلڈ کپ فائنل کے بعد پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے مقرر کیے گئے ڈسپلنری اینڈ ایتھکس پراسیکیوٹر کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد کی گئی۔

فیفا کے مطابق تمام میچز کی پابندیاں متعلقہ قومی ٹیموں کے اگلے میچز میں لاگو ہوں گی، فریقین کو فیصلوں کی وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ طلب کرنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے جبکہ فیفا کے ضابطوں کے تحت ان فیصلوں کے خلاف اپیل بھی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسپین نے 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹائن کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:  کنجوس مارک زکر برگ نے رہنے کیلئے قلعہ کیوں خریدا؟ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں