(احمد منصور)جمہوریہ کانگو کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ڈی آر کانگو کے چیف آف ڈیفنس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کت مطابق جمہوریہ کانگو کے چیف آف ڈیفنس کی سربراہی میں دفاعی وفد جی ایچ کیو پہنچا،ڈی آر کانگو کے چیف آف ڈیفنس کو جی ایچ کیو آمد پر تینوں سروسز کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ڈی آر کانگو کے چیف آف ڈیفنس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
بیان کے مطابق پاکستان اور ڈی آر کانگو کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر دونوں معززین نےاطمینان کا اظہارکرتے ہوئےپاکستان اور ڈی آر کانگو کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو وسیع اور مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
ڈی آر کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے ایڈمرل نوید اشرف اورایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔

ڈی آر کانگو کے چیف آف ڈیفنس کا خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ 
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ڈی آر کانگو کے چیف آف ڈیفنس نے پاک افواج کی آپریشنل صلاحیتوں اور غیر متزلزل عزم،مقامی پیداوار اور خود انحصاری کے ذریعے حاصل ہونے والی نمایاں پیشرفت کا اعتراف کیا۔






